ابنا: سونے کے اوراق اور سونے کے پاني سے تحرير اس انتہائي نفيس اور ديدہ زيب قرآن کريم کي تقريب رونمائي ميں پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني ، وزير صحت حسن قاضي زادہ ہاشمي اور امام رضاعليہ السلام کے حرم کے متولي آيت اللہ عباس واعظ طبسي موجود تھے ۔ يہ تقريب مشہد مقدس ميں رضوي اسپتال ميں ہوئي ۔ دنيا کے سب سے بڑے مطلا يا طلائي قرآن کا وزن اسيّ کلو گرام ہے ۔قرآن کريم کا يہ نسخہ چھ سو چار صفحات پر مشتمل ہے ۔ قرآن کريم کے اس نسخے کے ہر ورق پر چودہ گرام سونے کا استعمال کيا گيا ہے ۔ مذکورہ قرآن پاک کے ورق کي سائز سوبائي ستر سينٹي ميٹر ہے اور اس کي ضخامت چودہ سينٹي ميٹر ہے ۔ اس نفيس قرآن کريم کي کتابت کا کام مشہد مقدس کے ايک خوش طبع کاتب و ہنرمند علي رضا بہداني نے انجام ديا ہے ۔يہ قرآن خط نسخ ميں تحرير کيا گيا ہے اور اس ميں ايک سال کا عرصہ لگا ہے ۔
.......
/169